Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراد آباد : ڈیڑھ ٹن وزنی بھینس بھی قربانی کے جانوروں میں شامل

مرادآباد(ایجنسیاں) اترپردیش کے مغربی شہر مراد آباد میں قربانی کیلئے ایک ایسی انوکھی بھینس لائی گئی ہے جس کا وزن ڈیڑھ ٹن ہے۔ مراد آباد کے محمد توفیق قریشی اور ندیم نے اسے پنجاب کے صنعتی شہر لدھیانہ سے 11لاکھ روپے میں خریدا ہے جو مراہ نسل کی ہے اور جس کا نام بھوبلی رکھا گیا ہے۔ندیم کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے اس بھینس کی مناسب قیمت لگائی تو اسے فروخت کردیا جائے گا، اگر ایسا ممکن نہ ہوپایا تو پھر اسے عید کے ایام میں قربان کردیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی وہ گاہکوں کے منتظر ہیں۔ٹھاکر دوارا ٹاؤن سے ایک گاہک خریدنے آیا تھا لیکن چونکہ اس نے مناسب قیمت نہیں لگائی اسلئے اسے فروخت نہیں کیا گیا۔ مراد آباد کی عیدگاہ کے قریب واقع ندیم کے مکان میں اس بھینس کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بھیڑ لگی ہوئی تھی اور لوگ اس کے ساتھ سیلفی بھی بنوا رہے تھے۔ ڈیڑھ ٹن وزنی بھینس یقینی ایک غیرمعمولی جانور سمجھا جارہا ہے تاہم اسے کوئی خریدپائے گا یا نہیں یا پھر عید پر اسے قربان کیا جائے گا اس کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ مراد آباد میں منگل کو عید قرباں منائی گئی تاہم ابھی بھینس کو ذبح نہیں کیا گیا۔

شیئر: