رائل کمیشن برائے مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ کا کہنا ہے کہ حج 1446 ہجری کے لیے عازمین کی خدمت کے حوالے سے شروع کیے جانے والے منصوبوں پر کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
عراقی اور برونائی کے عازمینِ حج کی آمد شروع، پرتپاک استقبال
Node ID: 889740 -
عازمینِ حج کی سہولت کے لیے ’نسک کارڈ‘
Node ID: 889743
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق رائل کمیشن کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ کے مرکزی علاقے میں میں پیدل چلنے والوں کی سہولت کے لیے ٹریکس کو کشادہ کیا گیا جبکہ ازدحام کو کنٹرول کرنے کےلیے بھی جامع حکمت عملی مرتب کرلی گئی جس پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔
حج آپریشنل پلان کے تحت ’مکہ بس ‘ پروگرام کا بھی باقاعدہ آغاز کر دیا گیا جس کے تحت مکہ مکرمہ میں 400 بسوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے جو 12 راستوں کے لیے مخصوص ہیں ۔

مشاعر مقدسہ ( وادی منی ، مزدلفہ اور عرفات) میں بھی حجاج کرام کی سہولت و سلامتی کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا گیا جن کے تحت مزدلفہ میدان میں ایک لاکھ 70 ہزار مربع میٹر پر مخصوص ٹریک تعمیر کیا گیا ہے جسے ’نرم راستے‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس پر چلنے والوں کو تھکان کا احساس نہیں ہوتا۔
منی کی وادی میں امور صحت کے حوالے سے 200 بستروں پر مشتمل ہسپتال جبکہ 71 طبی مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں طبی عملہ ایام حج میں مستقل طورپر موجود ہوگا۔
مشاعر مقدسہ میں مختلف مقامات پر حجاج کے آرام کے پیش نظر سایے کا انتظام کیا گیا ہے علاوہ ازیں پینے کے پانی کی مستقل فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے متعدد مقامات پر 400 واٹرکولرز نصب کیے گئے ہیں۔