Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

40سے زیادہ بینکوں کو ساما کی ہدایت

ریاض ...سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی( ساما) نے40سے زیادہ بینکوں اور مالیاتی کمپنیوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ رینٹنگ فنڈنگ معاہدوں کی رجسٹریشن کیلئے مشترکہ کمپنی قائم کریں۔ یہ کام 2017ءکے اختتام سے قبل انجام دیا جائے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کمپنی کے قیام کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ اسکا نام” الشرکہ السعودیہ لتسجیل عقود الایجار التمویلی“ ہوگا۔ صدر دفتر ریاض میں ہوگا۔ بینکوں اور مالیاتی کمپنیو ں کے نمائندوں پر مشتمل تاسیسی کمپنی نے قانونی اور تکنیکی اقدامات شروع کردیئے ہیں۔
 

شیئر: