Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں انٹرنیٹ کے صارفین 90لاکھ ، عرب ممالک میں اول

قاہرہ ..... انسانی حقوق سے متعلق معلومات جمع کرنے والے عرب نیٹ نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے پوری دنیا میں اول ہے۔ تمام عرب ممالک میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 191ملین ہے۔ سعودی عرب میں 90لاکھ انٹرنیٹ سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ عرب ممالک میں ربط و ضبط کا بنیادی وسیلہ انٹرنیٹ بن گیا ہے۔ تازہ ترین رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ 130ملین عرب فیس بک استعمال کر رہے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک تہائی عرب فیس بک سے جڑے ہوئے ہیں۔ آبادی کے تناسب کے لحاظ سے بحرین ، انٹرنیٹ استعمال کرنے والے ممالک میں سرفہرست ہے۔ جہاں 5لاکھ افراد انٹرنیٹ کے صارفین میں شامل ہیں۔ گویا ملک کی ایک تہائی آبادی انٹرنیٹ کے صارفین میں داخل ہے۔ مصر انٹرنیٹ کے استعمال کے حوالے سے عرب دنیا میں تیرہویں نمبر پر ہے۔ رپورٹ میں 20عرب ممالک کے اعداد و شمار دیئے گئے ہیں اور گیارہ عرب ممالک میں انٹرنیٹ سے متعلق مفصل معلومات دی گئی ہے۔ 

شیئر: