Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مردان میں دہشت گردی، 2پولیس اہلکار جاں بحق

مردان... مردان کے علاقے شیرگڑھ میں پیر کی صبح شگو چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 2پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ سے حولدار فرہاد اور سپاہی نواز گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو ئے۔ انہیں طبی امداد کے لئے اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔ ذرائع کے مطابق چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں نے2 مشتبہ افراد کو روکا تو انہوں نے فائرنگ کردی ۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ حملہ آوروںکی تلاش شروع کردی گئی ۔ 

شیئر: