Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پدماوتی کے ٹریلر کی کامیابی، دیپیکا کی پارٹی

بالی وڈ کی نئی فلم پدماوتی کا ٹریلر کیا ریلیز ہوا   ریلیز ہوتے ہی ٹریلر مقبولیت کی بلندیوں کو پہنچ گیا ۔اب فلم میں رانی پدمنی کا مرکزی کردار نبھانےوالی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اس کامیابی پر اپنے  دوستوں کو ایک پارٹی  دے ڈالی  ۔خبروں کے مطابق  دیپیکا کی گرینڈ پارٹی میں نامورشخصیات ' پدماوتی کے فلمساز سنجے لیلا بھنسالی،  ساتھی اداکاروں شاہد کپور اور  رنویر سنگھ سمیت  شاہ رخ خان،  گوری خان، کرن جوہر، عالیہ بھٹ، سدہارتھ ملہوترااور دیگر نے شرکت کی ۔فلم پدماوتی کا ٹریلر گزشتہ ماہ منظرعام پر آیاتھا جسے اب تک 50 ملین افراد دیکھ چکے ہیں فلم کا پہلا گیت  گھومر ' بھی کافی مقبول  ثابت ہورہاہے۔پدماوتی ' یکم دسمبر کو سینما  ریلیز کی جائےگی۔
 

شیئر: