پنجاب اور اسلام آباد میں تعلیمی ادارے بند، امتحانات ملتوی
انڈیا کی جانب سے پاکستان کے مختلف مقامات پر حملوں کے بعد صوبہ پنجاب اور اسلام آباد میں سکول بند کر دیے گئے ہیں اور آج ہونے والے بورڈ امتحانات بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
بدھ کی صبح بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن لاہور کی جانب سے علی الصبح جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’آج سات مئی کو ہونے والے تمام پنجاب بورڈز کے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات اور میٹرک کے پریکٹیکلز ملتوی کر دیے گئے ہیں۔‘
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امتحانات کے نئے شیڈول کااعلان بعد میں کیا جائے گا۔
اسی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھ آج تعلیمی ادارے بند رہنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ڈی سی اسلام آباد کے ایکس اکاؤنٹ سے نوٹیکفیکیشن بھی شیئر کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر تمام نجی و سرکاری سکولز و کالجز بند رہیں گے تاہم امتحانات شیڈول کے مطابق منعقد کیے جائیں گے۔