Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹھگز آف ہندوستان کی شوٹنگ مکمل

بالی وڈ فلم ' ٹھگ آف ہندوستان' کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ۔امیتابھ بچن نے فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کی خبر اپنے سماجی رابطہ اکاﺅنٹ پر عامر خان کےساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرکے دی۔ فلم کی شوٹنگ کے آخری مراحل تھائی لینڈ میں مکمل کئے گئے ہیں۔ فلم کی کہانی معروف ناول نگار فلپ میڈوز ٹیلر کے 1839 میں لکھے گئے ناول گینگ آف ٹھگز سے ماخوذ ہے جس میں ہندوستان پر برطانوی راج کے دور کو پیش کیاگیاہے۔ 19 ویں صدی کے اس ناول کو بالی وڈ فلم کی صورت میں پیش کیاگیا ہے۔فلم میں امیتابھ اور عامر سمیت جیکی شروف، ششانک اروڑا اور فاطمہ ثنا شیخ اہم کردار اداکرہے ہیں۔یہ فلم اگلے برس نومبر میں ریلیز کی جائےگی۔
 

شیئر: