Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترک طیارہ رن وے سے پھسل کر کھائی میں جاگرا

  انقرہ .... ترکی میں ایک طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پر پھسل کر قریب واقع کھائی میں جاگرا اور سمندر میں ڈوبنے سے محض چند میٹر دور رہ گیا۔ ترک میڈیا کے مطابق پیگاسس ایئر لا ئن کے طیارہ بوئنگ 800-737 نے انقرہ ایئرپورٹ سے ترکی کے شہر ترابزن کےلئے پرواز بھری اور وہاں لینڈنگ کے دوران رن وے پر نامعلوم وجوہ کی بناء پر پھسل گیا اور رن وے کی ریلنگ توڑتا ہوا نیچے کھائی میں لٹک گیا ۔ سمندر میں ڈوبنے سے چند میٹر کا ہی فاصلہ رہ گیا ۔ جہاز میں مسافر اور عملے سمیت 168 افراد سوار تھے۔جہاز آﺅٹ آف کنٹرول ہونے سے لوگوں میں کھلبلی مچ گئی تھی ۔طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پر پھلسنے کے باعث اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور کوسٹل ہائی وے کے گرد کھائی میں جاگرا جہاز کی ناک سمندر میں ڈوبنے سے چند میٹر دور رہ گئی تاہم جہاز کا عملہ اور مسافر مکمل طور پر محفوظ رہے ۔

شیئر: