Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیر کویت کے سامنے نئی حکومت نے حلف اٹھا لیا

امیر کویت نے نئی حکومت کو اصلاحی اقدامات، عدل اور شفافیت پر قائم رہنے کی ہدایت کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے سامنے نئی تشکیل کردہ حکومت منصب کا حلف اٹھا لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق قبل ازیں امیر کویت نے وزیر اعظم شیخ احمد عبد اللہ الأحمد الصباح اور وزرا کا استقبال کیا۔
امیر کویت شیخ مشعل الأحمد الجابر الصباح نے نئی حکومت کو اصلاحی اقدامات، عدل اور شفافیت پر قائم رہتے ہوئے ملک کی ترقی کے لیے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔
امیر کویت نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ’ہم نئے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں جس میں ہمارے ملک کا ہم پر حق ہے ‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ایوان شاہی حکومت کی کارکردگی کی نگرانی کرتا رہے گا جبکہ ذمہ داریوں سے غفلت برتنے والے کا محاسبہ کیا جائے گا‘۔

شیئر: