جدہ - - - - - - - ہندوستانی قونصلیٹ جدہ کی ٹیمیں جازان ، قنفذہ اور تبوک کا دورہ کرینگی۔ ایک ٹیم آج جمعہ 19 جنوری کو جازان جائے گی۔ اس کا قیام عدنان ہوٹل میں ہوگا جس کا ٹیلیفون نمبر: 017-3217777 ہے۔ یہ ٹیم صبح ساڑھے 8 سے ایک بجے تک اور 2 بجے سے 5 بجے شام تک قونصلر خدمات فراہم کریگی۔ دوسری ٹیم قنفذہ جائے گی اور آج جمعہ کو اپنا دفتر ہوٹل سی ویلیج میں قائم کرے گی۔ اس کاٹیلیفون نمبر: 017-7332222 ہے۔ یہ ٹیم صبح ساڑھے 8 سے ایک بجے تک اور 2 بجے سے 5 بجے شام تک قونصلر خدمات فراہم کریگی۔ تیسری ٹیم آج جمعہ کو تبوک جائے گی۔ وہ الحمدان ہوٹل میں دفتر قائم کریگی۔ اس کا ٹیلیفون نمبر 4224790 / 014-4232111 ہے۔ یہ ٹیم صبح ساڑھے 8 سے ایک بجے تک اور 2 بجے سے 5 بجے شام تک قونصلر خدمات فراہم کریگی۔