اسما بنگش پیشے کے لحاظ سے وکیل ہیں لیکن ان کا دل فطرت کے قریب اور پہاڑوں سے جڑا ہوا ہے۔ وہ ہائکنگ کی شوقین ہیں اور انہیں پہاڑوں سے گہری محبت ہے۔
اسی محبت کی خاطر وہ مختلف پہاڑی علاقوں کا رخ کرتی ہیں اور بلندیوں کو چھونے کی کوشش کرتی ہیں۔
آٹھ ماہ کی حاملہ ہونے کے باوجود، وہ ڈاکٹر کے مشورے سے اپنا یہ شوق جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق ’اگر آپ کو پہاڑوں سے محبت ہے، تب ہی آپ پہاڑ سر کر سکتے۔"
اسما بنگش کا کہنا ہے کہ وہ شعبہ وکالت سے کماتی ہیں اور پہاڑوں پرخرچ کرتی ہیں۔ مزید جانیے رابعہ اکرم خان کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔