Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیل کی بھاری اکثریت نے نتنیاہو سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔۔۔۔۔سعودی اخبار کی شہ سرخیاں

جمعہ 16فروری2018ء کو شائع ہونیوالے سعودی اخبار الشرق الاوسط کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
    ٭کردوں کے پاس بھاری اسلحہ کے معاملے پر امریکہ اور ترکی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے۔
    ٭اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی نے شامی بحران کے حل میں روسی صدر کے کردار کی تعریف کردی۔
    ٭سلطنت عمان کے وزیر خارجہ یوسف علوی  فلسطینی صدر کی دعوت پر مسجد اقصیٰ پہنچ گئے۔
    ٭حزب اللہ کے سیاسی و عسکری ونگ میں کوئی فرق نہیں، دونوں دہشتگرد ہیں، امریکی وزیر خارجہ۔
    ٭مصر ی عدلیہ نے صدارت کے سابق امیدوار ڈاکٹر عبدالمنعم ابو الفتوح پر الاخوان کے ساتھ تخریبی سازش میں حصہ لینے کا الزام عائد کردیا۔
    ٭عالمی ادارہ صحت نے پوری دنیا پر منڈلانے والے 10امراض کی فہرست جاری کردی۔
    ٭فلسطینی صدر نے امن عمل کو ناکامی سے بچانے کیلئے عالمی کانفرنس کے انعقاد کا مطالبہ کردیا۔
    ٭القدس کے 60فیصد فلسطینی بلدیاتی انتخابات میں شرکت کے حامی ہیں، اسرائیل کا دعویٰ
    ٭اسرائیل کی بھاری اکثریت نے نتنیاہو سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔
    ٭حوثی جنگی اخراجات پورے کرنے کیلئے اثاثے ضبط کررہے ہیں۔ اقوام متحدہ

شیئر: