Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک،چین تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم

  اسلام آباد... صدر ممنون اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ کو دوبارہ صدر اور وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ صدر اور وزیراعظم نے گذشتہ پانچ برسوں میں چین کی مثالی ترقی پر چین کی سیاسی قیادت کی بصیرت کو سراہا ۔ پاک،چین اقتصادی راہداری منصوبہ کی عملی معاونت پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ سی پیک کو صدر شی جن پنگ کے ون روڈ،ون بیلٹ اقدام کا فلیگ شپ منصوبہ قرار دیا۔ صدر اور وزیراعظم نے دونوں ممالک اور عوام کے استفادے کیلئے پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں:2030تک پاکستان معاشی طاقت ہوگا،سرتاج عزیز

شیئر: