Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب امارات کے دستے کی فوجی پریڈ میں شرکت

اسلا م آباد.. یوم پاکستان کی تقریب میں پہلی مرتبہ متحدہ عرب امارات کی تینوں مسلح افواج کے دستے نے شرکت کی اور شاندار مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلامی پیش کی۔یو اے ای کا دستہ اپنا قومی پرچم تھامے سلامی چبوترے کے سامنے سے گزرا ۔ اردن اور ترکی کے دستے بھی پریڈ میں شامل تھے۔ پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج کے ساتھ فرنٹیئر کور، ناردرن لائٹ انفنٹری، اسلام آباد پولیس، پنجاب رینجرز کے کیمل بینڈ سمیت تینوں مسلح افواج کے اسپیشل سروس گروپ نے حصہ لیا۔ جے ایف -17 تھنڈر طیارے سمیت ایف 16، میراج اور دیگر لڑاکا طیاروں نے فضائی مارچ پاسٹ کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔ عسکری بینڈ ن جیوے جیوے پاکستان اور اللہ اکبرکی دھن بجا کر خراج تحسین پیش کیا اور سلامی پیش کی۔پاکستان کے جدید ترین فوجی سازو سامان، میزائل اور دفاعی آلات کی نمائش بھی کی گئی۔پریڈ کے بعد ملی نغموں پر شاندار پرفارمنس مظاہرہ کیا گیا۔ پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ثقافتی رنگ بکھیرے گئے۔
  مزید پڑھیں.یوم پاکستان پر ملی جوش وخروش ،شاندار فوجی پریڈ

شیئر: