Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیف جسٹس کے قافلے کی گاڑیوں کو حادثہ

مانسہرہ... سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثارکے قافلے کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ چیف جسٹس پاکستان زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی صورت حال کے جائزے کے لئے اسلام آباد سے بالا کوٹ جارہے تھے کہ مانسہرہ کے قریب پکوال چوک پرقافلے میں شامل گاڑیاں ٹکرا گئیں۔ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں میں چیف جسٹس کے پروٹوکول، رینجرز اور میڈیا نمائندوں کی گاڑیاں شامل ہیں۔ قبل ازیںچیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے زلزلہ متاثرین فنڈز کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے بالاکوٹ کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں جانے کا فیصلہ کیا اور درخواست گزاروں کو بھی ساتھ چلنے کی ہدایت کی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں زلز لے سے متاثرہ شہر بالا کوٹ کا کیا بنا؟۔ زلزلے کے وقت مخیر حضرات نے فنڈز د ئیے۔غیر ملکی امداد بھی آئی۔ان تمام فنڈز کا کیا بنا۔ یہ بھی بتائیں کہ مجموعی طور پر متاثرین کے لئے کتنی امداد آئی۔ وزارت خزانہ حکام نے کہا کہ بیرون ملک سے 2.89 ارب ڈالرکی امداد آئی ۔ اندرون ملک سے آنے والی امداد ہمارے پاس نہیں۔
مزید پڑھیں:یہ قاضی اتنا کمزور نہیں

شیئر: