Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب تک تین ہزار پاکستانی عازمین مدینہ منورہ پہنچ گئے

’پاکستانی عازمین حج اب تک 12 پروازوں سے مدینہ منورہ پہنچے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
اعداد وشمار سے معلوم ہوا ہے کہ اب تک 3 ہزار 254 پاکستانی عازمین ارض مقدس پہنچ چکے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پاکستانی عازمین کی آمد تیزی سے جاری ہے جبکہ یہ تعداد آج پیر کے فجر تک کی ہے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ ’پاکستانی عازمین حج اب تک 12 پروازوں سے مدینہ منورہ پہنچے ہیں‘۔
’سعودی عرب پہنچنے والے پاکستانی عازمین حج اسلام آباد سے تین، کراچی سے تین، لاہور سے 4 پروازوں کے ذریعہ پہنچے ہیں جبکہ ایک پرواز سیالکوٹ سے آئی ہے‘۔
مدینہ منورہ میں پاکستان حج مشن کے ذمہ دار احمد ندیم خان نے کہا ہے کہ  ’تمام پاکستانی عازمین مدینہ منورہ میں موجود ہیں‘۔
’توقع کی جارہی ہے کہ 30 ہزار پاکستانی عازمین مدینہ منورہ جبکہ 34 ہزار جدہ پہنچیں گے‘۔

شیئر: