Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کے انٹرنیشنل ا سکول میں یوم الوطنی پر تقریب

 
 دستاویزی فلم میں سعودی تہذیب و ثقافت کوبڑی عمدگی سے پیش کیا گیا،بچوں نے دلچسپی سے دیکھا، پور اا سکول سعودی ثقافت کے رنگ میں رنگا ہوا تھا
 
برائٹ فیوچر انٹرنیشنل ا سکول میں سعودی نیشنل ڈے جوش و خروش سے منایا گیا۔ا سکول کے بچے اور بچیاں روایتی ملبوسات میںتھے۔ کے،جی اور گریڈ ون کے بچے سعودی پرچم لہرا کر وطن سے محبت کا اظہار کر رہے تھے۔ اسمبلی میں سعودی قومی ترانہ پڑھا گیا۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی تصاویر اور پرچم کے ساتھ ا سکول کی سجاوٹ قابل دید تھی۔ تمام اساتذہ نے اپنی کلاسز میں مختلف سرگرمیاں کرائیں ،جس میں بچوں نے حصہ لیا۔ مِس جمعہ اور مِس شہتا نے دستاویزی فلم تیار کی جس میں سعودی تہذیب و ثقافت کو بڑی عمدگی سے پیش کیا گیا جسے بچوں نے دلچسپی سے دیکھااور معلومات حاصل کیں۔ تقریب میں بچوں نے روایتی نغمے پیش کئے جس نے ایک سماں باندھ دیا۔ روایتی کھانوں اور مشروبات سے بھی کلچر کی عکاسی کی گئی۔ پورا ا سکول سعودی ثقافت کے رنگ میں رنگا ہوا تھا۔ تقریب کی کامیابی میں جہاں ٹیچرز کی کاوشیں قابلِ تعریف تھیں و ہیں پرنسپل مسزِ منیرہ الشقافہ اور مسزِ افشین کا کردار بھی اہم رہا۔بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئر مین محمد قاسم القریشی اور ارکان فیصل قریشی ، نادر عالم اور مسزِ ریم القریشی نے اساتذہ اور بچوں کو پروگرام منعقد کرنے پر مبارکباد دی۔
 

شیئر: