Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مردم شماری کے حتمی نتائج جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد... حکومت نے اقتدار نگراں حکومت کے حوالے کرنے سے قبل چھٹی مردم شماری کے نتائج کا باضابطہ اعلان کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ حتمی منظوری مشرکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں دی جائے گی۔ عبوری نتائج کے مطابق ملک کی کل آبادی 20 کروڑ 7 لاکھ 77 ہزار ہے۔ اضافے کی شرح 2.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ آبادی کی تعداد کے حوالے سے عبوری اور حتمی نتائج میں زیادہ سے زیادہ 60 ہزار کا فرق ہوسکتا ہے۔البتہ حتمی نتائج کے 2اہم نکات ایسے ہیں جومستقبل کے سیاسی معاملات پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔ مثلاً سندھ کے شہری علاقوںمیں سندھی بولنے والوں کی آبادی میں گزشتہ مردم شماری کے مقابلے میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس میں اضافے کی شرح بھی سندھ میں بسنے والی دیگر قومیتوں کے مقابلے سب سے زیادہ ہے۔اسی طرح بلوچستان میں بھی آبادی میں خاصی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے جس میں بلوچ اور پشتون قوم کی آبادی کا فرق اب ایک فیصد سے بھی کم ہوگیا ۔جوپچھلے 20 برس کے دوران پشتون آبادی میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ حتمی نتائج میں زبان مذہب، علاقائی ترقی ، صوبائی، ضلعی اور مقامی کونسل کی بنیاد پرکی گئی۔ 

شیئر: