Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاسی رہنماﺅں نے ووٹ کہاں ڈالا؟

کراچی: ملک بھر میں جاری انتخابات کے دوران جہاں عوام ووٹ ڈال رہے ہیں وہیں سیاسی رہنما بھی ان علاقوں میں حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں جہاں ان کا ووٹ رجسٹرڈ ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے رہنما فاروق ستار اور ان کی اہلیہ نے کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نامساعد حالات اور مشکلات کے باوجود ہم حوصلہ کرکے میدان میں اترے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں 20 انتظامی یونٹس کی حمایت کریں گے ۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ڈی آئی خان میں ووٹ ڈالا۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹ ایک امانت ہے جو اہل کے سپرد کرنا ضروری ہے ، اس کو ضائع نہ کریں، ووٹ دینے سے ملک کے مستقبل کا بہتر فیصلہ ہوگا۔ ووٹر بھی دیانت دار امیدوار کا چناﺅکرے ۔ ن لیگ کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں ماڈل ٹاﺅن میں ووٹ ڈالا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز نیب عدالت کے متنازع فیصلے کے باوجود گرفتاری دینے آئے ہیں۔پاکستانیوں کی اکثریت ن لیگ کو ووٹ دینا چاہتی ہے۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے آبائی علاقے نواب شاہ کی ایل بی او ڈی کالونی میں واقع پولنگ اسٹیشن نمبر 13 پر اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی دونوں بیٹیوں آصفہ بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری نے بھی اپنے والد کی طرح آبائی علاقے نواب شاہ ہی میں ووٹ کاسٹ کیا۔ اُدھر اڈیالہ جیل میں قید مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور کیپٹن (ر) بھی جیل میں قید ہونے کی وجہ سے ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔
 
 

شیئر: