کوئٹہ: ہلاکتیں 31 ہو گئیں ، ایس ایچ او ہدف تھا‘ ابتدائی رپورٹ
کوئٹہ: پولنگ کے روز کوئٹہ کے نواحی علاقے میں خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کیت عداد 31 ہو گئی ہے جبکہ 20 سے زائد زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے نواح میں مشرقی بائی پاس پر پولنگ اسٹیشن کے باہر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 31 ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد بھی 20 سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں میں سے 10 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خودکش تھا، خودکش حملہ آور پولنگ اسٹیشن کے اندر گھسنا چاہتا تھا لیکن اس کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی تو اس نے باہر پولیس کی گاڑی کے قریب خود کو اڑالیا۔ وزارت داخلہ کو کوئٹہ میں خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ موصول ہوگئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد کا ہدف ایس ایچ او تھا، اس نے موٹر سائیکل پر ایس ایچ اوکو نشانہ بنایا۔