Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان نے بھٹو کا ریکارڈ توڑ دیا

اسلام آباد... تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملکی تاریخ میں 5 قومی حلقوں سے عام انتخابات 2018 ءمیں حصہ لیکر کامیابی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ قبل ازیں ذوالفقار علی بھٹو عام انتخابات میں 4 حلقوں سے حصہ لیکر بیک وقت کامیاب ہونے کا ریکارڈ رکھتے تھے جسے مخدوم جاوید ہاشمی نے ذوالفقار علی بھٹو کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 2013 کے انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر 5 حلقوں سے حصہ لیا مگر وہ 4حلقوں سے کامیاب ہوسکے تھے، ایک حلقہ سے ہار گئے تھے یوں وہ ذوالفقار علی بھٹو کا ریکارڈ برابر کرنے میں کامیاب ہوئے مگر نیا ریکارڈ بنانے میں کامیابی حاصل کرنے سے قاصر رہے تاہم عام انتخابات 2018 ءمیں عمران خان نے تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے میانوالی، لاہور ،اسلام آباد، کراچی اور بنوں سے کھڑے ہوئے اور کامیابی حاصل کی۔ اس طرح انہوں نے پانچوں حلقوں سے کامیابی حاصل کرکے نہ صرف ذوالفقار علی بھٹو کے4 حلقوں سے منتخب ہونے کے ریکارڈ کو توڑ دیا بلکہ پانچوں حلقوں سے کامیاب ہونے کا نیا ریکارڈ قائم کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔ این اے 53 اسلام آباد پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو شکست دی۔عمران خان 92891 ووٹ لےکر کامیاب قرار پائے۔ شاہد خاقان عباسی 44314 ووٹ لے سکے۔عمران خان نے این اے 35 بنوں سے ایم ایم اے کے امیدوار اکرم درانی کو شکست دی۔ عمران خان 24317 ووٹ لے کر پہلے اور اکرم درانی 22514 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔کراچی سے این اے 43 پر عمران خان نے ایم کیو ایم کے علی رضا عابدی کو بھاری اکثریت سے شکست دی۔عمران خان نے 91358 ووٹ لئے۔ علی رضا عابدی 24082 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ عمران خان میانوالی این اے 95 سے بھی کامیاب قرار پائے۔ آبائی حلقے سے 162499 ووٹ لئے۔ ان کے مد مقابل ن لیگ کے عبیداللہ شادی خیل 49505 ووٹ لے سکے۔عمران خان کا سب سے زیادہ سخت مقابلا لاہور میں این اے 131 پر مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے ساتھ ہوا۔انہیں صرف 600 ووٹوں کے فرق سے کامیابی ہوئی۔عمران خان نے 84313 ووٹ حاصل کئے ۔ خواجہ سعد رفیق کو 83633 ووٹ ملے۔
مزید پڑھیں:عمران خان نے اپنی دھاک بٹھا دی
 

شیئر: