Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی شہر سعودی پرچم سے آراستہ

ریاض ... بہت سارے عالمی شہروں نے سعود ی عرب کے 88ویں یوم الوطنی کے موقع پر سعودی پرچم کثیر تعداد میں نمایاں مقامات پر لہرا کر سعودی عوام اور قیادت سے محبت کا اظہار کیا۔ ان میں دبئی، ابوظبی، قاہرہ، کویت، پیرس اور نیویارک قابل ذکر ہیں۔قاہرہ ٹاور کو سبز رنگ سے آراستہ کردیاگیا۔ کویت کے معروف تینوں ٹاورز پر سعودی پرچم لہرائے گئے جبکہ کویت کے پرچم کے پہلو بہ پہلو المبارکیہ مارکیٹ کو سعودی پرچموں سے سجادیا گیا۔ ابوظبی کی تمام سڑکوں پر ہر جانب سعودی پرچم لگادیئے گئے۔ دبئی میں برج خلیفہ کو سعودی پرچم سے آراستہ کیا گیا۔ بہت ساری ویب سائٹس پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اورولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تصاویر آویزاں کی گئیں۔ امریکی شہر نیویارک کے معروف ٹائمز اسکوائر پر دونوں رہنماﺅں کی تصاویر لگائی گئیں۔
 

شیئر: