Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

15اے ٹی ایم پر واردات کرنیوالا گروہ گرفتار

مدینہ منورہ ...مدینہ منورہ پولیس نے 3 شہروں جدہ، تبوک اور مدینہ منورہ میں 15اے ٹی ایم سے نقدی چوری کرنے والے ایک گروہ کو گرفتار کرلیا۔ مدینہ پولیس کے ترجمان حسین القحطانی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ اے ٹی ایم سے چوری کرنے والا گروہ 3ملزمان پر مشتمل پایا گیا۔ ان میں 2سعودی اور ایک پاکستانی ہے۔ یہ تینوں عمر کے چوتھے عشرے میں ہیں ۔ تینوں نے گرفتاری کے بعد اقبال جرم کرلیا ہے۔ انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیاگیا۔
 

شیئر: