Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موصل، خود کش دھماکے اور مارٹر حملہ،34ہلاک

 موصل .. موصل میں جمعرات کو خود کش دھماکوں اور مارٹر حملے میں34 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ داعش نے ایک مارکیٹ میں خودکش دھماکے کئے ۔ بارود سے لدی 3 گاڑیوں کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ 23 افراد ہلاک ہو گئے ۔مرنے والوں میں 15 شہری اورپولیس اہلکار شامل ہیں۔عراقی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حملہ مشرقی موصل کے علاقے کوکجلی کی ایک مارکیٹ پر کیا گیا۔ اِس علاقے کو عراقی فوج نے داعش سے بازیاب کرایا تھا۔ دریں اثناءاقوام متحدہ نے بتایا کہ موصل میں2مارٹر گولوں کی زد میں آ کر4 امدادی کارکنوںسمیت11 افراد ہلاک ہو گئے۔

 

شیئر: