Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یہ حکومت چل سکتی ہے اور نہ ملک چلا سکتی ہے، زرداری

  اسلام آباد...پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف  زرداری نے کہا ہے کہ یہ حکومت چل سکتی ہے اور نہ ملک چلا سکتی ہے۔اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ موجودہ حکومت کی نااہلی کم وقت میں سامنے آگئی۔ تمام سیاسی جماعتوں کو اکھٹا ہو کر قراداد لانی ہوگی کہ یہ حکومت چل سکتی ہے اور نہ ملک چلا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سازشوں کا مرکز اور اسلام آباد سازشوں کا شہر ہے، ہم کس سمت جارہے ہیں اصولی فیصلہ کرنا ہوگا۔ زرداری نے این آر او کو ڈھکسولا اور پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ این آر او کا مجھے کبھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ سابق چیف جسٹس نے این ار او کو ختم کردیا تھا، جس کے بعد مجھے تمام مقدمات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایم کیو ایم اور دیگر سیاسی جماعتوں نے اس سے فائدہ اٹھایا تھا۔ سب سے زیادہ فائدہ شاید نواز شریف کو ہوا تھا۔انہوں نے کہاکہ جب حکومت سنبھالی تو امریکی امداد بند ہوگئی تھی ۔مشرف کے بعد ہم نے چیلنج کو قبول کیا۔ زرداری نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب جاوید اقبال کو برا بھلا نہیں کہتا۔ ان کے طور طریقوں اور سوچ کو برا بھلا کہتا ہوں۔ کرسی پر بیٹھ کر سوچ بدل جاتی ہے۔یہ ذہنی طور پر چھوٹے لوگ ہیں۔ انہیں تھوڑی سی طاقت ملتی ہے تو سنبھالی نہیں جاتی۔ میرے پاس بھی عہدہ صدارت تھا، میں نے تمام اختیارات پارلیمنٹ کو د ئیے۔ انہوں نے کہا کہ نیب والے گھر کے نوکروں کو بھی بلا کر تحقیقات کررہے ہیں۔سابق صدر پرویزمشرف کے دور میں بھی ایسے ہی حالات کا سامنا رہا تھا۔
 

شیئر: