Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال غمزدہ کرسکتاہے،تحقیق

واشنگٹن..... کوپن ہیگن یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی تحقیق کے حوالے سے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا کا حد سے زیادہ استعمال حسد کا احساس پیدا کر سکتا ہے۔اس تحقیق میں خاص طور پر تنبیہہ کی گئی ہے کہ کسی سے بات کئے بغیر سوشل میڈیا کی صرف براوزنگ کرنے کے منفی اثرات مرتب ہونگے۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ یہ موقع ہے کہ سوشل میڈیا سے بریک لیا جائے۔اس تحقیق میں ایک ہزار افراد جن میں زیادہ خواتین تھیں سے بات کی گئی۔تحقیق میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کا تواتر سے استعمال خاص طور پر فیس بک کا استعمال سے صارف کی زندگی کے حوالے سے خیالات اور جذبات پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔تحقیق دانوں کا کہنا ہے کہ دوسرے لوگوں کی سوشل میڈیا کی کہانیوں پر حد سے زیادہ وقت گزارنے سے موڈ خراب ہو سکتا ہے اور حسد پیدا ہو سکتا ہے۔تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ اپنی زندگی کو بہتر بنانے کےلئے ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ ایک ہفتے کیلئے سوشل میڈیا کو ترک کردیا جائے۔
 

شیئر: