Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

74 دہشت گردوں کی بریت سپریم کورٹ میں چیلنج

  اسلام آباد...وزارت دفاع نے سزائے موت اور عمر قید کے 74 دہشت گردوں کو بری کرنے کے پشاور ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کردیا ۔ وزارت دفاع نے سپریم کورٹ میں دائر اپیل جس میں موقف اپنایا گیا کہ رہا کئے جانے والے مجرمان دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھے۔ ملٹری کورٹ نے دہشت گردی میں ملوث ہونے پر مجرمان کو سزائیں دیں تاہم پشاور ہائی کورٹ نے مجرمان کو رہا کرنے کا حکم دیا۔اپیل میں کہا گہا کہ سپریم کورٹ ،پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر فوجی عدالتوں کے فیصلے بحال کرے ۔سپریم کورٹ نے درخواست منظور کرتے ہوئے اسے سماعت کے لئے مقرر کردیا ۔ سما عت جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 2رکنی بنچ کرے گا۔واضح رہے کہ 18 اکتوبر کو پشاور ہائی کورٹ نے فوجی عدالتوں کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے کر 74 دہشت گردوں کو بری کرنے کا حکم سنایا تھا۔

شیئر: