Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٓآئی ایم ایف کی شرائط پر معاہدہ نہیں کرینگے،اسد عمر

  اسلام آباد...وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ملکی معیشت کی بہتری کےلئے کریں گے۔ آج تک سی پیک کے خلاف بات نہیں کی۔سی پیک پر سیاست نہ کی جائے۔یو ٹرن وہ ہوتا ہے جب آپ زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنے کا اعلان کریں اور بعد میں ان ہی کا سہارا لیں۔ آئی ایم ایف کی شرائط پر فوری معاہدہ نہیں کرناچاہتے۔پاکستان کے مفادات کو مدنظر رکھ کر ہی معاہدہ کریں گے۔ کوئی جلدی یا پریشانی کی بات نہیں ۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ میں نے ایوان کو آئی ایم ایف پروگرام پراعتماد میں لینے آیا تھا تاہم اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وزیر خزانہ سی پیک کے خلاف بات کرتا ہے تو چین کو مثبت پیغام نہیں جائےگا حالانکہ میں نے آج تک سی پیک کےخلاف بات نہیں کی۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ سعودی عرب سے معاہدہ ہو چکا ،دیگر دوست ممالک کے ساتھ بات چیت جاری ہے ¾آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ قرضہ واپس نہیں کر رہے‘ سود کی ادائیگی مسئلہ ہے۔ ٹیکس نہیں بڑھانا چاہتے اس لئے متبادل اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ آئی ایم ایف کی شرائط پر فوری معاہدہ نہیں کرناچاہتے۔ پاکستان کے مفادات کو مدنظر رکھ کرمعاہدہ کرینگے۔

شیئر: