Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکی کو ریستوران کھلوانے والے سعودی کی تشہیر

ریاض۔۔۔ وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے ریاض میں اپنے نام سے غیر ملکی کو 3فاسٹ فوڈ ریستوران کھلوانے والے مقامی شہری عبدالمحسن العتیق اور سعودی کے نام سے ریستوران چلانے والے شامی شہری علی عمر برکہ کی تشہیر مقامی اخبارات میں کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق ریاض میں فوجداری کی عدالت نے سعودی اور شامی شہریوں سے متعلق قانون تجارت کی خلاف ورزی کے مقدمے کی سماعت کی تھی۔ عدالت نے یہ الزام ثابت ہو جانے پر کہ عبدالمحسن العقیق شامی شہری علی برکہ کو اپنے نام سے 3ریستوران کھلوائے ہوئے ہے۔ جرمانے ، ریستوران بند کرنے ، سجل تجاری منسوخ کرنے ، آئندہ یہ کاروبار نہ کرنے اور دونوں کی تشہیر خود ان کے خرچ پر مقامی اخبارات میں کرنے کی سزا سنا دی تھی۔ شامی کو سزا کے بعد مملکت سے بے دخل کرنے کا بھی حکم دیدیا گیا۔ آئندہ اسے مملکت آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

شیئر: