Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحر احمر منصوبے کا ماسٹر پلان

ریاض ۔۔۔ بحر احمر منصوبے کا ماسٹر پلان خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو پیش کردیا گیا۔ولی عہد اور بحیرہ عرب ڈیولپمنٹ کمپنی کے چیئرمین شہزادہ محمد بن سلمان نے کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین جون بیگانو کے ہمراہ شاہ سلمان سے ملاقات کی۔ ٹیم کے افراد بھی ساتھ تھے۔ شاہ سلمان کو پروجیکٹ کا ماسٹر پلان اسکرین پر دکھایا گیا۔ یہ منصوبہ اعلیٰ درجے کی سیاحت کا عالمی منصوبہ ہوگا۔ پہلا مرحلہ 2022میں مکمل ہوگا۔ ہوٹلوں کے 3ہزار کمرے تیار کئے جائیں گے۔ ایئرپورٹ بنایا جائیگا۔لگژری جہازوںکے لنگر انداز ہونے کا انتظام ہوگا۔ مکانات اور تفریحی مقامات بھی تیار ہونگے۔ 90سے زیادہ جزائر میں سے 22جزیروں کو ڈیولپ کیا جائیگا۔ 70ہزار سے زیادہ روزگار کے مواقع حاصل ہونگے۔ اس منصوبے کی بدولت سعودی عرب میں اقتصادی تنوع پیدا ہوگا۔ سالانہ 10لاکھ سیاح آئیں گے۔ اس کی بدولت مملکت کی قومی پیداوار میں 22ارب ریال کی آمدنی متوقع ہے۔
 

شیئر: