Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز شریف کی ڈیل کون کرارہا ہے؟

اسلام آباد .... وزیر ریلوے اورعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پی اے سی پر مان گئی ۔مز ید باتیں بھی مان لے گی ۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف این آر اومانگ رہے ہیں ۔ میری اطلاعات کے مطابق ڈیل کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ ان کی ا ہلیہ تہمینہ درانی این آرا و کےلئے سرگرم ہیں۔ یہ لوگ درمیانی راستے کی تلاش میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشرف سے این آر او مےںشہباز شریف کا مرکزی کردار تھا۔مسلم لیگ کے سب ہی لوگ شہباز شریف پرسہارا کئے بیٹھے ہیں ۔ شریف برادارن نے خود سے بڑے کام کرنے کی کوشش کی ۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے اپنے تمام مقدمات ناقص انداز میں لڑے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے جو ہار مان لےتا ہے وہ ہار جاتا ہے۔ عمران نے جدو جہد کی آج وہ کا میاب ہے۔ انہوں نے کہا میں بلاول کو زرداری کے ساتھ نہیں دیکھ رہا ۔ بلاول کو زرداری کی حقیقت کا پتہ چلے گا تو رو یہ بدل جائے گا ۔ آصف زرداری ملک کے صدر تو کیا کونسلر بھی نہیں بن سکتے تھے۔ آئندہ 3 ہفتوںکے دوران جھاڑو پھرتے د یکھ رہاہوں۔

شیئر: