Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وفاق اور سندھ حکومت میں تناو ہے ،عارف علوی

کراچی ...صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ وفاق اور سندھ حکومت میں جب تک تناو موجود ہے تب تک ترقیاتی کام نہیں ہوسکتے ہیں۔ گورنر راج کا کوئی امکان نہیں۔اتوارکوکراچی میں بائیک شو کا انعقاد کیا گیا، جس میں بائیکرز ریلی کی شکل میں شارع فیصل سے گورنر ہاوس پہنچے، بائیک شو میں صدر پاکستان عارف علوی، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور دیگر پی ٹی آئی رہنماوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہاکہ گورنر صاحب کی دعوت پر آیا ہوں۔ آج پہلی مرتبہ ایک ساتھ اتنی بائیکس دیکھی ہیں۔انہوں نے کہاکہ گورنر سندھ اچھا کام کررہے ہیں۔ اپنی ثقافت کو آگے بڑھانا اچھا اقدام ہے۔ گورنرسندھ کا موقف ہے کہ سندھ حکومت کا تعاون نہیں ہے۔میں کوشش کروں گا یہ تعاون حاصل ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پیکج کے لئے سندھ حکومت کو وفاقی حکومت کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔سندھ حکومت اور وفاقی حکومت مل جل کر کام کریں، وفاق اور سندھ حکومت میں تناو رہنے تک ترقیاتی کام نہیں ہوسکتے۔دریں اثنا گورنر سندھ نے کہا کہ گورنر ہاوس اب نو گو ایریا نہیں۔عوام کے لئے کھول دیئے گئے۔ پہلے کبھی ایسے اقدامات عوام کے لئے گورنر ہاوس میں نہیں ہوئے۔ سندھ میں کوئی گورنر راج نافذ نہیں ہورہا۔

شیئر: