Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2050ءتک برطانیہ گنجان آباد ملک بن جائیگا

  لندن .... یورپی ممالک نے آبادی کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیش نظر جو اعدادوشمار مرتب کئے جارہے ہیں ان سے اندازہ ہوتا ہے کہ برطانیہ 2050ءتک یورپ کا سب سے گنجان آباد ملک بن جائیگا۔ آئندہ 13برسوں میں برطانیہ کی آبادی فرانس سے تجاوز کر جائیگی اور اسکی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ برطانیہ میں آنے والے تارکین وطن کی تعداد کسی طرح کم نہیں ہوپارہی ہے۔ چند ماہ قبل انکی آمد کا سلسلہ رک جاتا ہے اور پھر چند ماہ بعد لوگ بڑی تعداد میں برطانیہ کا رخ کرتے ہیں۔ یہ اعدادوشمار خالص رہائشی نوعیت کے تجزیے کے بعد مرتب کئے گئے ہیں اور اس میں سیاسی عوامل کو قطعاً شامل نہیں کیا گیا ہے۔2050ءتک برطانیہ کی آبادی 7کروڑ 71لاکھ تک ممکنہ ہے دوسرے نمبر پر جرمنی ہوگا جس کی ِآبادی 7کروڑ 47لاکھ ہوجائیگی اور فرانس 7کروڑ 42لاکھ کی آبادی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہوگا۔ یہ اعدادوشمار یورپی محکمہ شماریات کے لگسمبرگ دفتر نے جاری کئے ہیں۔ 
 

شیئر: