Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مانے تانگے کی حکومت پتہ نہیں کتنے دن چلتی ہے،زرداری

  اسلام آباد ...پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف  زرداری نے نیب کی جانب سے پارلیمنٹرینز کو ہراساں کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین نیب کو پارلیمنٹ میں طلب کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس وقت تمام جماعتیں سوچ رہی ہیں کہ نیب کے چیئرمین کے پاس جائیں۔ میں کہتا ہوں آپ کیوں ان کے پاس جائیں گے۔ انہیں پارلیمنٹ کے سامنے حاضر ہونا چاہیے۔یہ میری بات نہیں۔ میں نے بڑے نیب دیکھے ہیں اور د یکھتا رہوں گا۔بات یہ ہے کہ جس دن حکومتی اراکین کو بلایاجائے گا اس دن کیا ہوگا ۔میں اور میرے خاندان نے ہمیشہ مقدمات کا سامنا کیا ہے مگر مجھے فکر اس بات کی ہے جب موجودہ حکمرانوں کو نیب طلب کرے گی۔ قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر زرداری نے کہا کہ ہم نے اپنی پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا ہے۔ پا رلیمنٹ اور جمہوریت کے لئے ہمیشہ کام کرتا رہوں گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر جو سپورٹ مل رہی ہے وہ کسی چیف کو  نہیں بلکہ پاکستان کو مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پارلیمنٹ کو اپنی عزت اور پارلےمنٹرینز کو عزت کے لئے اقدامات کرنے چا ہئیں ۔اگر شہباز شریف کو عزت ملی ہے تو ہمےں خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ادارے تباہ ہو رہے ہیں ۔حکومت کو اندر سے د یمک کھا رہی ہے۔ سیکریٹری صاحبان فائلوں پر دستخط نہیں کر رہے ۔ یہ مانگے تانگے کی حکومت ہے پتہ نہیں کتنے دن چلتی ہے ۔
 

شیئر: