Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلیسرین سے کریں جلد کی خوبصورتی میں اضافہ

گلیسرین بہت سے فوائد کی حامل ہے  . مختلف چیزوں میں کارآمد ہونے کے ساتھ ساتھ یہ جلد  کی خوبصورتی اور نزاکت کو بڑھانے کے لیے بھی مفیدہے .  اسے خشک جلد  کے لیے بطور موسچرائزر استعمال کیا جاتا ہے . یہ جلد کی  خشکی ، کھردرا پن اور بے رونقی دور کر کے اسے نمی فراہم کرتی ہے  اس طرح جلدکو نرم و ملائم بنانے میں مدد دیتی ہے .  یہ جلد پر ہونے والی جلن کابھی خاتمہ کرتی ہے .  صرف یہی نہیں بلکہ یہ رنگت نکھارنے  اورداغ دھبوں کو صاف کرنے کے لیے بھی مفید ہے .  گلیسرین ، عرق گلاب  اور لیموں کا ماسک رات کو سونے سے پہلے  چہرے پر لگانے سے رنگت میں نکھار پیدا ہوتا ہے .  بیسن اور صندل پاؤڈر میں مکس کر کے گلیسرین کا استعمال  جلدکو چمکدار اور تروتازہ بناتا ہے .  یہ چہرے سے جھریاں اور کیل مہاسے دور کرنے میں بھی مدد دیتی ہے .  چونکہ یہ نان ٹوکسک خصوصیات کی حامل ہوتی ہے  لہذا بادام کے تیل ،  مچھلی کے تیل یا وٹامن ای آئل میں شامل کر کے اسکا استعمال  چہرے سے جھریاں دور کرنے کے لیے بہترین ہے .  اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کی حامل ہونے کے سبب  مہاسوں پر براہ راست لگانے سے مہاسے اور انکے نشانات کو ختم کردیتی ہے .  یہ منہ کے چھالے ، بالوں کی خشکی اور بلیک ہیڈز ختم کرنے میں بھی مفید ثابت ہوتی ہے . 
اسے بھی پڑھیں:ناریل کا تیل ایک بہترین موسچرائزر 

شیئر: