Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کی صحت پر سیاسی تماشا

لاہور... مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت پر پنجاب حکومت کا سیاسی تماشا اور تضحیک آمیز رویہ شرمناک ہے۔میاں صاحب کو ذہنی تکلیف پہنچا کر مخالفین جو سیاست کر رہے ہیں اس کا انہیں جواب دینا پڑے گا۔ ایک بیان میں انہوں کہا کہ3 مرتبہ منتخب وزیر اعظم کی صحت پر سیاست کرنا گھٹیا پن کی انتہا اور مخالفین کی چھوٹی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔پنجاب حکومت بتائے کہ اس نے اپنے تشکیل کردہ میڈیکل بورڈز کی طبی تشخیص کے برعکس عمل کیوں کیا؟۔پنجاب حکومت نے اپنے بورڈز کی تجویز کیوں نہیں مانی ۔میاں صاحب کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کیوں نہیںلے جایا گیا۔سروسز اسپتال کیوں لے جایا گیا؟، پھر4 دن کے بعد پی آئی سی میں جانے کا فیصلہ کیوں کیا گیا تھا؟ پنجاب حکومت کے سیاسی تماشے کا مقصد محمد نواز شریف کو ذہنی اذیت پہنچانا تھا۔انہوں نے کہا کہ صحت کے بنیادی حق پر حکومتی ڈرامے بازی افسوسناک اور اذیت ناک ہے۔ نوازشریف کو بورڈ کی دی گئی تجویز پہ فوری طور پر اس اسپتال میں داخل کیا جائے جہاں دل کے عارضہ کی طبی سہولتیں میسر ہوں ،اگر محمد نوازشریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار عمران خان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حواریوں نے بیگم کلثوم کی بیماری کے موقع پر بھی اسی طرح کا کم ظرفی کا قابل مذمت رویہ اپنایا تھا۔
 

شیئر: