Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مریم نواز کے سر پر کیمرہ جا لگا

لاہور... سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جناح اسپتال آمد کے موقع پر شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی۔ سیکیورٹی اور کارکنوں کی دھکم پیل کے باعث نجی ٹی وی  کیمرہ مریم نواز کے سر میں لگ گیا۔درد کے باعث مریم نواز سر کو سہلاتی رہیں۔مریم نواز ہفتے کو جنا ح اسپتال میں زیر علاج اپنے والد محمد نواز شریف کی عیاد ت کےلئے آئیں تو اسپتال کے اندرونی حصے میں داخلے کے وقت سیکیورٹی اہلکاروں اور کارکنوں نے دھکم پیل شروع کر دی جس سے کوریج کرنے والے نجی ٹی وی چینل کا کیمرہ مین اپنا توازن بر قرار نہ رکھ سکا اور کیمرہ مریم نواز کے سر میں لگ گیا ۔مریم نواز نے سر پر ہاتھ رکھ کر غصے سے پیچھے دیکھا اور آگے بڑھ گئیں ۔ 

شیئر: