Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خادم حرمین شریفین نے ولی عہد محمد بن سلمان کو نائب الملک بنادیا

اتوار 24فروری 2019ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”المدینہ“ کی شہ سرخیاں
٭ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو نائب الملک بنادیا
٭ نائب الملک کی جانب سے شاہی فرامین کا اجرا، خالد بن سلمان نائب وزیر دفاع، ریما بنت بندر بن سلطان امریکہ میں سعودی سفیر، اگلے محاذ پر تعینات فوجیوں کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ کے فیصلے
٭ شاہ سلمان مغربی ممالک کیساتھ عرب دنیا کے تعلقات کی تقویت کیلئے یورپی عرب سربراہ کانفرنس میں شریک ہونگے
٭ وزارت شہری خدمات نے سعودی جامعات میں غیر ملکیوں کو تدریسی عملے میں شامل کرنے پر پابندی عائد کردی
٭ حجاج کیلئے ٹرانسپورٹ کے نئے انتظامات، اب وہ بسوں میں 4گھنٹے کے بجائے چند منٹ ہی رہیں گے
٭ 576سعودی نوجوانوں نے 13پیشوں میں سعودائزیشن کا خواب شرمندہ تعبیر کردیا
٭ سوڈانی صدر نے حکومتی نظم و نسق چلانے کیلئے 18فوجی گورنر تعینات کردیئے
٭ الحدیدة سے سرکاری افواج ایک کلو میٹر تک کا انخلاءکرینگی
٭ عرب یورپی سربراہ کانفرنس میں 49صدور اور وزرائے اعظم کی شرکت
٭ مصری پارلیمنٹ کے اسپیکر اور وزیراعظم سے شاہ سلمان کی ملاقاتیں، دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ پر مذاکرات
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: