Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران سے تیل درآمدات میں 49فیصد کمی

ریاض۔۔۔سرکاری اور تجارتی اعداد و شمار سے پتہ چلا ہے کہ ایران سے تیل درآمد کرنیوالے 4بڑے ایشیائی ممالک کی تیل درآمدات میں 49فیصد کمی واقع ہوگئی۔چین اور ہندوستان نے ایران سے تیل کی درآمد میں کمی کرلی تھی ۔ جاپان بھی انہی دونوں ملکوں کی صف میں شامل ہوگیا ہے۔ الاقتصادیہ نے خبر رساں اداروں کے توسط سے اطلاع دی ہے کہ چین ، ہندوستان ، جاپان اور جنوبی کوریا نے جنوری کے مہینے میں ایران سے یومیہ 710ہزار 699بیرل تیل درآمد کیا۔ یہ 2018ء کے ماہ جنوری کے مقابلے میں 49فیصد کم ہے۔

شیئر: