پہلا یونیورسٹی میوزک کلب جہاں سالانہ دو ہزار سعودی طلبہ موسیقی سیکھیں گے
پہلا یونیورسٹی میوزک کلب جہاں سالانہ دو ہزار سعودی طلبہ موسیقی سیکھیں گے
ہفتہ 11 مئی 2024 0:07
یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے فیس میں 50 فیصد رعایت ہے۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی دارالحکومت ریاض میں موسیقی سے دلچسپی، تخلیقی اور باصلاحیت افراد کے لیے ’وینگارڈ میوزک کلب‘ قائم کیا گیا ہے۔
کلب ثقافتی فنڈ کے تعاون سےموسیقی کی تربیت کے لیے قائم کیا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق مملکت کا پہلا یونیورسٹی میوزک کلب کہا جاسکتا ہے۔ کلب موسیقی کے طلبا کی تخلیقی صلاحیتیوں کو نکھارنے میں معاون ثابت ہو گا۔
وینگارڈ میوزک کلب کے بانی عبداللہ الحضیف نے کہا کہ کلب اس وقت کنگ سعود اور امیرہ نورہ بنت عبدالرحمن یونیورسٹی میں اپنے پروگرام کررہا ہے اس وقت کسی یونیورسٹی کی نگرانی میں نہیں ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ ہفتہ وار پروگرام کا اہتمام کیا جاتا ہے جن کا مقصد ایسے طلبہ کو سامنے لانا ہے جو موسیقی کی کچھ نہ کچھ سمجھ رکھتے ہیں‘۔
ہمارا ہدف ہے سالانہ 2 ہزار طلبہ کو موسیقی کی تعلیم دینا ہے۔ کلب میں شمولیت مفت ہے البتہ موسیقی کے اسباق سیکھنے کے لیے فیس لی جاتی ہے۔ یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے 50 فیصد رعایت ہے‘۔
میوزک کلب کی صدر لنا قنق نے کہا کہ ’ کلب ایک کمیونٹی ہے جہاں موسیقی سے دلچسپی رکھنے والے پرجوش موسیقار اکٹھے کیے جاتے ہیں۔ اس وقت کلب میں رجسٹرڈ طلبہ کی تعداد 50 تک پہنچ چکی ہے۔ کلب میں شمولیت کے لیے موسیقی کے حوالے سے کوئی بیک گراؤنڈ ہونا ضروری ہے‘۔
کلب کے ممبر محمد الھاشم نے کہا کہ ’یہ بہترین اقدام ہے اوراس سے باصلاحیت نوجوان سامنے آئیں گے۔ یہ کلب ان صلاحیتوں کو نکھارنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ طلبہ کی صلاحیتیں نکھریں گی اور انہیں معاشرے میں اپنا مقام حاصل کرنے کا موقع فراہم ہوگا‘۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں