Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں طالبان کے حملے اور دھماکے ،10ہلاک

کابل ...افغانستان میں جنگجوﺅں کے حملوں اور بم دھماکوں میں7پولیس اہلکاروں سمیت 10افراد ہلاک ہو گئے ۔ 
امریکی خبرر ساں ایجنسی اے پی کے مطابق ایسے حملوں کے الزام طالبان پر عائد کیا جاتا ہے ۔ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور طالبان کے درمیان افغانستان سے امریکی فوجی انخلاءکے حوالے سے مذاکرات کے باوجود حالیہ مہینوں میں مسلسل حملے جاری رہے ۔ طالبان کا افغانستان کے آدھے حصے پر کنٹرول ہے اور وہ کابل حکومت کے ساتھ براہِ راست بات چیت سے انکاری ہےں ۔ 
مشرقی صوبے غزنی میں پولیس چیف کے ترجمان احمد خان سیرت نے بتایا کہ طالبان نے سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر اچانک حملے کئے جس میں 3پولیس اہلکار ہلاک اور 7زخمی ہو گئے ۔ بعد ازاں طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی ۔ 
صوبہ سری پل میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں 4پولیس اہلکار مارے گئے ۔ صوبائی کونسل کے سربراہ محمد نور رحمانی نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت کے نواح میں ہونیوالے حملوں میں 5اہلکار زخمی بھی ہوئے ۔
صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد میں یکے بعد دیگرے 2دھماکوں میں 3شہریوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے ۔ 19سے زائد زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔ گورنر کے ترجمان عطاءاللہ نے دھماکوں کی تصدیق کی ہے ۔ فوری طور پر صوبہ ننگر ہار اور سری پل میں حملوں کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔

شیئر: