Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مریم نواز اپنے چچا شہباز شریف سے پارٹی صدارت کا استعفیٰ لیں‘

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز نے اپنے چچا پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے اور انہیں شہباز شریف سے مسلم لیگ ن کی صدارت سے استعفیٰ بھی طلب کر لینا چاہیے تھا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے نیوز کانفرنس میں اپنی پارٹی پر خود کش حملہ کیا ہے، مسلم لیگ ن دو بیانیوں میں پھنس نہیں بلکہ دھنس گئی ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف کے بیانیے سے ان کے بھائی بھی اتفاق نہیں کرتے اور اسی بات کا انہیں درد ہے۔ مریم نواز نے میثاق معیشت کو میثاق مذاق قرار دے کر شہباز شیر کا مذاق اڑایا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ قرضوں کی تحقیقات کے لیے کمیشن ضرور بنے گا اور 6 ماہ میں اپنا کام مکمل کرے گا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم نواز نے آج ایک بار پھر قومی سلامتی کے اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، اس سے قبل بھی وہ بین الاقوامی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے وہ ڈان لیکس کی شکل میں اپنا کردار ادا کر چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز عمران خان کی پالیسیوں پر تنقید کریں ان کی ذات پر تنقید نہ کریں، اگر مریم نواز باز نہ آئیں تو پھر ہمیں بھی ویسا ہی جواب دینا پڑے گا۔
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: