Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکشن فلمیں کرکے تھک گیا،جیکی چن

نئی دہلی... ایکشن اداکار جیکی چین بالی ووڈ میں ایکشن نہیں بلکہ لو اسٹوری پر مبنی فلم کرنا چاہتے ہیں۔ جیکی چین ’کنگ فو یوگا‘کی تشہیر کے لئے ہندوستان آئے ہوئے ہیں۔ ایک انٹرویو میں جیکی چین نے کہا کہ ایکشن فلمیں کرکے تھک گیا، اب بڑے پردے پر رومانس کرنا چا ہتاہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بالی ووڈ فلم کرنے کی بہت کوشش کی لیکن اسکرپٹ پر بات نہیں بن پائی ، اب 11 سال بعد یہاں ہوں۔ بالی ووڈ کی فلم کرنا دیرینہ خواب ہے۔ یہاں فلم فیسٹول ، چیریٹی اور فلموں کے لئے آیا ہوں۔مجھے پتہ ہے کہ آپ سب مجھ سے بہت محبت کرتے ہیں اور میں بھی آپ سب سے محبت کرتا ہوں۔واضح رہے 'کنگ فو یوگا' یوگا میں جیکی چین کے ساتھ سونو سود، دشا پٹانی اور امائرہ دستور بھی ہیں۔ 
 

شیئر: