Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’آرامکو کے شیئرز خریدنے کے لیے قرضہ لیں‘

قرضوں کی منظوری ہنگامی بنیادوں پر ہوگی۔فائل فوٹو اے ایف پی
سعودی بینکوں نے آرامکو کے شیئرز خریدنے کے لیے مقامی شہریوں کو قرضے جاری کرنے کی فراخدلانہ پیشکش کی ہے۔
 بینکوں کی اس پیشکش پر ایسے شہری بھی شیئرز خریدنے کے لیے امڈ پڑے جو رقم نہ ہونے کے باعث تردد کا شکار تھے۔ سعودی بینکوں میں حصص خریدنے والوں کا رش لگا رہا۔
 بینکوں نے اکاﺅنٹس ہولڈرز کو ایس ایم ایس بھیج کر شیئر خریدنے میں تعاون کی پیشکش کی تھی اور ساتھ ہی یہ اطلاع بھی دی تھی کہ بینک 6 شام چھ بجے تک کھلے رہیں گے۔

سعودی بینکوں میں حصص خریدنے والوں کا رش لگا رہا۔فائل فوٹو اے ایف پی

الانماءبینک کے ایگزیکٹیو چیئرمین عبدالمحسن الفارس نے بتایا ’ قرضوں کی منظوری ہنگامی بنیادوں پر ہوگی۔ امید ہے مقامی شہری بڑے پیمانے پر قرضے لے کر شیئر حاصل کریں گے‘۔
العربیہ نیٹ کے مطابق آرامکو نے عام افراد کے لیے 0.5 فیصد شیئر مختص کئے ہیں جبکہ اداروں کو ایک کے لیے ایک فیصد شیئر مقرر کئے گئے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق شیئرز سے آرامکو 24 سے 25.6 ارب ڈالر حاصل کرے گی۔
شیئر کی ابتدائی قیمت 30 تا 32 ریال متعین کی گئی ہے۔ حتمی قیمت اندراج کا دورانیہ ختم ہونے پر جاری ہوگی۔ اگر اس وقت ایک شیئر کی قیمت 32 ریال سے کم ہوگی تو ایسی صورت میں 32 ریال کے حساب سے رقم جمع کرانے والوں کو دواختیار دیئے جائیں گے۔ پہلا اختیار رقم کا فرق واپس لینے کا ہوگا۔ دوسرا اختیار یہ ہوگا کہ اپنے نام سے اضافی شیئر جاری کرالیں۔

شیئر خریدنے میں دلچسپی لینے والوں میں ٹیکسی ڈرائیور تک سب شامل ہیں۔فائل فوٹو

آرامکو نے اتوار کو ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق غیر ملکی ادارے فی الوقت شیئر نہیں خرید سکتے۔آرامکو کا اس وقت سارا زور اس بات پر ہے کہ اندرون ملک سے سرمایہ کار شیئر حاصل کریں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی آرامکو کے شیئر خریدنے میں دلچسپی لینے والوں میں ٹیکسی ڈرائیوروں سے لے کرروایت پسند افراد تک سب شامل ہیں۔
 شیئر کے لیے درخواستیںپیش کرنے کے لیے ہزاروں شہری مقامی بینک پہنچے جبکہ جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے والوں نے انٹرنیٹ کی مدد سے کارروائی کی۔ سعودی آرامکو دنیا کی 4بڑی کمپنیوں میں سے ایک مانی جاتی ہے۔ 

آرامکو نے عام افراد کے لیے 0.5 فیصد شیئر مختص کئے ہیںفائل فوٹو اے ایف پی

سعودی شہری احمد سند نے بتایا اس نے سعودی برٹش بینک (ساب) میں اپنے اور اہل خانہ کے نام سے شیئر کی درخواست دی ہے۔
 ایک اور سعودی شہری 29 سالہ ڈینٹسٹ عبداللہ الفقیہ نے بتایا کہ جس روز ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی آرامکو کے شیئر مارکیٹ میں لانے کا اعلان کیا تھا۔ اسی دن سے پیسے جمع کررہا تھا ۔
’میں طویل المیعاد سرمایہ کاری کروں گا۔ مفت شیئر حاصل کروں گا اور منافع سے مزید شیئر خریدوں گا۔ یہ موقع بار بار نہیں ملے گا‘۔

شیئر: