Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساتھی کو قتل کیا اور رات بھر ساتھ سویا

دبئی پولیس نے مفرور قاتل کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا۔ فوٹو: امارات الیوم
 متحدہ عرب امارات میں ایک بے روزگار ایشیائی اپنی جگہ سونے والے ساتھی کو قتل کر کے اس کے برابر ہی میں رات بھر سوتا رہا۔
الامارات الیوم کے مطابق دبئی پولیس نے مفرور قاتل کو تلاش کرکے گرفتار کر لیا۔
دبئی میں فوجداری کی عدالت نے مقدمے کی سماعت کے بعد ایشیائی قاتل کو تین برس قید اور ملک سے بیدخلی کی سزا سنائی ہے۔

قاتل کی تلاش کے لیےدبئی پولیس کی ٹیم تشکیل دی گئی۔  فوٹو: امارات الیوم

دبئی پولیس کے افسر نے پبلک پراسیکیوشن کے سامنے بیان دیتے ہوئے بتایا ’القوز صنعتی علاقے میں سٹی مال کے عقب میں ریت کے ٹیلے پر ایک شخص کی نعش کی اطلاع ملی۔  گارڈ نے استفسار پر بتایا کہ صبح ڈیوٹی پر آیا تواسے نعش ایک گاڑی کے قریب پڑی نظر آئی تھی‘۔
 ان کے مطابق حلیے کی نشاندہی اور شواہد پر قاتل کی تلاش کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی۔ واردات میں ملوث ایشیائی کو گرفتار کرلیا گیا۔
پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے اقبال جرم کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے ساتھی کو زدوکوب کیا۔ مکے برسائے اور پیروں سے بھی روندا مگر کوئی دھار دار آلہ استعمال نہیں کیا۔ کسی نے مجھے اسے مارتے ہوئے نہیں دیکھا۔ سی سی ٹی وی کیمرے بھی نہیں تھے۔
ملزم نے مزید بتایا جس جگہ میرا ساتھی سویا تھا وہ میری تھی۔ اس سے قبل بھی اسے وہاں سے لیٹنے سے منع کرچکا تھا۔ جب اسے سوتے ہوئے دیکھا تو اسے لات مار کر اٹھایا تھا۔ پھر باتھ روم چلا گیا۔ واپس آیا تب بھی وہ میری ہی جگہ لیٹا ہوا تھا۔
’مجھے غصہ آگیا اور میں نے اسے خوب مارا پیٹا۔ اس کے بعد میں پک اپ میں جاکر لیٹ گیا۔ اگلے دن دیکھا کہ کچھ لوگ اس کے اطراف جمع ہیں پتہ چلا کہ وہ مرچکا ہے۔ ڈر کے مارے وہاں سے فرار ہوگیا ۔ میرا مقصد اسے قتل کرنا نہیں تھا‘۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: