Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 دمام ائیر پورٹ سے دو نئی پروازیں

کویت کی الجزیرة ایئر جبکہ انڈیا کی گو ایئر شامل ہیں۔ فوٹو: اخبار24
کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دمام سے دو نئی ایئرلائنز نے پروازیں شروع کردیں۔ ان میں کویت کی الجزیرة ایئر جبکہ انڈیا کی گو ایئر شامل ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق دمام ایئرپورٹس کمپنی ’ڈیکو‘ نے اعلان کیا کہ 19دسمبر 2019 سے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دمام سے دو نئی ایئرلائنز کی پروازیں پروگرام کے مطابق شروع کی گئی ہیں۔

الجزیرة ایئر نے کویت کے لیے براہ راست پروازیں شروع کی ہیں۔ فوٹو: اخبار24

کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حکام نے گو ایئر کی پہلی پرواز دمام پہنچنے پر خصوصی خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر واٹر کینن کے ذریعے روایتی سلامی دی گئی۔
الجزیرة ایئر نے کویت کے لیے براہ راست پروازیں شروع کی ہیں۔ انڈیا کی گو ایئر ہفتے میں تین پروازیں دمام کے لیے چلائے گی۔

شیئر: