Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 فلائی ناس کی جدہ سے کراچی تین پروازیں

فلائی ناس ایئر لائن دو نومبر سے پروازوں کا سلسلہ شروع کرے گی، فائل فوٹو
 سعودی عرب کی نجی ایئر لائن فلائی ناس نے جدہ سے کراچی کے لیے ہفتے میں 3 پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس پر عمل درآمد رواں برس 2 نومبر سے ہو گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فلائی ناس نے 2019 کے لیے نئی توسیعی حکمت عملی تیار کی ہے۔
 ایئر لائن ایسے تمام سٹیشنوں کے لیے جہاں سے مسافروں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے مزید پروازیں چلائے گی۔

2018  میں سب سے زیادہ پاکستانی عمرے پر سعودی عرب آئے تھے، فائل فوٹو

2018 کے عمرہ سیزن میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ پاکستانی سعودی عرب آئے تھے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ رواں سال بھی پاکستان اپنا یہ ریکارڈ برقرار رکھے گا۔ اسی تناظر میں فلائی ناس نے سال بھر عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے پروازوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
 فلائی ناس سے سعودی عرب میں برسرروزگار پاکستانی بھی استفادہ کریں گے۔ 2018 کے دوران سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی تعداد 27 لاکھ ریکارڈ کی گئی تھی۔ 
 فلائی ناس کی انتظامیہ کے مطابق اضافی پروازوں کے لیے کراچی کا انتخاب اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ یہ شہر پاکستان کا تجارتی مرکز مانا جاتا ہے۔ اس کی بدولت سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان سٹریٹجک تعلقات بھی مضبوط ہوں گے جبکہ سیاحتی سرگرمیوں اور تجارتی لین دین کو بھی فروغ حاصل ہو گا۔ 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: