Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فارمیسی کی آسامیوں پر سعودی تعینات

پہلے مرحلے میں بیس فیصد سعودی تعینات کیے جائیں گے۔ فائل فوٹو :روئٹرز
فارمیسیوں کی سعودائزیشن سے متعلق وزیر محنت و سماجی بہبود احمد الراجحی کے فیصلے سے سینکڑوں سعودی نوجوانوں کو روزگار ملنے کی توقع ہے۔
الوطن اخبار کے مطابق وزیر محنت الراجحی نے وزارت صحت کے اشتراک سے جو فیصلہ جاری کیا ہے اس کے تحت فارمیسیوں کی سعودائزیشن کی جائے گی۔ 
پہلے مرحلے میں فارمیسی کی مختلف آسامیوں پر بیس فیصد سعودی تعینات کیے جائیں گے۔

عدادوشمار کے مطابق 761 سعودی فارماسسٹ بے روزگار ہیں۔ فائل فوٹو: عرب نیوز
 

وزارت شہری خدمات اور وزارت محنت و سماجی بہبود کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 761 سعودی فارماسسٹ بے روزگار ہیں۔ یہ نجی اداروں میں ملازمت کے لیے کوشش کر رہے تھے ۔ 
وزارت محنت و سماجی بہبود کے فیصلے کے مطابق پہلے مرحلے میں جس کا آغاز 22 جولائی 2020 سے ہوگا۔ بیس فیصد آسامیاں سعودیوں کے لیے مختص ہوجائیں گی۔
 دوسرا مرحلہ جس کی شروعات گیارہ جولائی 2021 سے ہوگی اس میں فارمیسی کی تیس فیصد آسامیوں کی سعودائزیشن ہوگی۔
وزارت صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مملکت میں لائسنس رکھنے والی فارمیسیوں کی تعداد 8665 ہوگئی ہے۔ ان فارمیسیوں میں 22467 افراد کام کررہے ہیں۔ ان میں 1443سعودی اور 21.024 غیر ملکی ہیں۔
وزارت صحت کے ماتحت ان فارمیسیوں میں 4006 فارماسسٹ کام کررہے ہیں۔ ان میں سے 93.4 فیصد سعودی ہیں۔
 دیگر سعودی اداروں میں 2652 فارماسسٹ ہیں جن میں سے 71.9 فیصد سعودی ہیں جبکہ نجی فارمیسیوں میں سعودیوں کا تناسب 6.4 فیصد ہے۔ 

شیئر: