Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرپشن میں ملوث 386 افراد گرفتار، تجاوزات پر 475 سے تفتیش

کرپشن کے ملزمان نے مجموعی طور پر 170 ملین ریال کی خرد برد کی ہے (فوٹو: سبق)
محکمہ نگرانی وانسداد بدعنوانی نے کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پراب تک 386 افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ 475 افراد کے ساتھ ملازمت کے اختیارات میں تجاوز کرنے پرتفتیش کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ نگرانی وانسداد بد عنوانی نے کہا ہے کہ ’کرپشن کے الزام میں گرفتار شدہ افراد پر فرد جرم عائد کیا گیا ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’سرکاری مال کے ضیاع، اختیارات کے ناجائز استعمال، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اورغیر قانونی طور پر دولت جمع کرنے کے الزام میں گرفتار شدہ افراد کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے‘۔
محکمے نے بتایا ہے کہ ’زیر تفتیش کیسز میں 1294 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ مختلف شواہد اور دلائل جمع کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ کرپشن کے ملزمان نے مجموعی طور پر 170 ملین ریال کی خرد برد کی ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ اسے ملنے والے اختیارات کے تحت سرکاری خزانے کی حفاظت کے علاوہ انسداد کرپشن کے حوالے سے وہ اپنی ذمہ داریاں انجام دیتا رہے گا۔
محکمے نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’سرکاری املاک اور مال میں ناجائز تصرف، کرپشن اور عہدوں سے ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ قانون کی پکڑ سے دور نہیں‘۔

شیئر: